میرے آقاؐ آئے جھومو 


میرے آقاؐ آئے جھومو، میرے داتاؐ آئے جھومو 

پیارے آقاؐ آئے جھومو، سب کے داتاؐ آئے جھومو 

سب کے مولاؐ آئے جھومو، میرے یاورؐ آئے جھومو 

سب کے دلبرؐ آئے جھومو ،میرے حامیؐ آئے جھومو


عید میلاد النبی ﷺ ہے دل بڑا مسرور ہے 

عید دیوانوں کی تو بارہ ربیع النور ہے 

میرے آقاؐ آئے جھومو میرے داتاؐ آئے جھومو 


اس طرف جو نور ہے تو اس طرف بھی نور ہے 

ذرّہ ذرّہ سب جہاں کا نور سے معمور ہے 

میرے آقاؐ آئے جھومو میرے مولاؐ آئے جھومو 


ہر ملک ہے شادماں، خوش آج ہر اک حور ہے 

ہاں مگر شیطاں بمع رفقاء بڑا رنجور ہے 

میرے آقاؐ آئے جھومو میرے یاورؐ آئے جھومو 


آمد سرکارؐ سے ظلمت ہوئی کافور ہے 

کیا زمیں، کیا آسماں، ہر سمت چھایا نور ہے 


جشن میلاد النبیؐ ہے، کیوں نہ جھومیں آج ہم 

مسکراتی ہیں بہاریں، سب فضا پر نور ہے 

میرے آقاؐ آئے جھومو میرے داتاؐ آئے جھومو 


غم کے بادل چھٹ گئے اور غم کے مارے جھوم اٹھے 

آ گیا خوشیاں لئے ماہ ربیع النور ہے 


خوب دیوانوں پڑھو تم سب درود جھوم جھوم 

آج آیا وہ جہاں میں جو سراپا نور ہے 

میرے آقاؐ آئے جھومو میرے حامیؐ آئے جھومو 


آمنہؓ تجھ کو مبارک شاہؐ کی میلاد ہو 

تیرا آنگن نور بلکہ گھر کا گھر سب نور ہے 


غمزدہ تم کو مبارک! غم غلط ہو جائیں گے 

آ گیا وہ جس کے صدقے ہر بلا کافور ہے 

ہوں غلام مصطفیٰؐ عطار کا دعویٰ ہے یہ

کاش آقاؐ بھی یہ فرمائیں، ہمیں منظور ہے  


میرے آقاؐ آئے جھومو، میرے داتاؐ آئے جھومو 

پیارے آقاؐ آئے جھومو، سب کے داتاؐ آئے جھومو 

سب کے مولاؐ آئے جھومو، میرے یاورؐ آئے جھومو 

سب کے دلبرؐ آئے جھومو ،میرے حامیؐ آئے جھومو



~ مولانا محمد الیاس عطار قادری